السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قنوت ِ وِتر قبل الرکوع افضل ہے یا بعد الرکوع، نیز قبل الرکوع میں ہاتھ نہ اٹھانا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
’’قنوت‘‘ قبل الرکوع افضل ہے۔ ہاتھ اٹھانارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ البتہ بعض آثار میں اٹھانے کا ذکر ہے۔ ملاحظہ ہو! ’’قیام اللیل‘‘ ان کی بناء پر کوئی اٹھا لے تو نکیر نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب