سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(884) وِتر میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

  • 24893
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 530

سوال

(884) وِتر میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وِتر میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض سلف ’’قنوتِ وِتر‘‘ میں ہاتھ اٹھاتے تھے۔( مصنف ابن ابی شیبہ و قیام اللیل للمروزی) اور بعض علماء قنوت نازلہ پر قیاس کرتے ہوئے بھی ’’رفع الایدی‘‘ (ہاتھ اٹھانے) کے قائل ہیں۔ کیونکہ ’’قنوتِ نازلہ‘‘ میں ہاتھ اٹھانا مرفوعاً صحیح مسلم وغیرہ میں ثابت ہے۔ تاہم وِتر میں مرفوعاً ہاتھ اٹھانا ثابت نہیں۔ لہٰذا مرجح (راجح قول) عدم رفع (ہاتھوں کا نہ اٹھانا) ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:745

محدث فتویٰ

تبصرے