السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا قنوت ِ نازلہ ہاتھ اٹھا کر پڑھنا ثابت ہے؟ آخر میں منہ پر ہاتھ پھیرنا درست ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاتھ اٹھا کر ’’قنوت ِنازلہ‘‘ پڑھنا صحیح مسلم میں ثابت ہے۔ لیکن دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنے والی روایت ضعیف ہے۔اس موضوع پر تفصیل دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں! ’’الاعتصام‘‘ جلد ۴۸ (۱۹۹۶ء) شمارہ: ۶ (۱۹؍ رمضان ۱۴۱۶ھ؍ ۹؍ فروری) (از مولانا ارشاد الحق اثری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب