سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(871) ’’تورُّک‘‘ دو رکعتی یا ایک رکعتی نماز کے قعدہ میں ؟

  • 24880
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 548

سوال

(871) ’’تورُّک‘‘ دو رکعتی یا ایک رکعتی نماز کے قعدہ میں ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فجر کی نماز میں دوسری رکعت کے بعد اور ایک وِتر پڑھتے ہوئے قعدہ میں تورک اختیار کرنا ہوگا یا ایک پاؤں کھڑا کرکے بائیں پاؤں پر بیٹھیں گے جیسے دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسئلہ ہذا میں اگرچہ اہلِ علم کا اختلاف ہے، لیکن ظاہریہ ہے کہ دو رکعتی یا ایک رکعتی نماز کے قعدہ میں بھی ’’تورک‘‘ ہے۔ کیونکہ حدیث کے الفاظ ’فی الرکعۃ الأخیرۃ‘ عام ہیں ۔ امام شافعی رحمہ اللہ  کا بھی یہی مسلک ہے۔( فتح الباری:۳۰۹/۲)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:740

محدث فتویٰ

تبصرے