السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رمضان المبارک میں تراویح اور وِتر کے علاوہ مزید نوافل یا تہجد ادا کی جا سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسئلہ ہذا میں اہلِ علم کا اختلاف ہے۔ بعض عدم ِ جوا زکے قائل ہیں جب کہ دیگر جواز کے قائل ہیں۔ بظاہر جواز ہے۔ حدیث میں ہے کہ ایک صحابیٔ رسول نے جنت میں آپ کی ہمسائیگی کا سوال کیا تھا، تو آپ نے انھیں فرمایا:
’ فَاَعِنِّی عَلٰی نَفسِكَ بِکَثرَةِ السُّجُودِ‘(صحیح مسلم، بَابُ فَضلِ السُّجُودِ وَالحَثِّ عَلَیهِ،رقم:۴۸۹ )
نما زِ تراویح دراصل تہجد ہی ہے۔ علیحدہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب