سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(845) فرض نماز کے لیے نمازِ تراویح کی جماعت میں شامل ہوں یا اکیلے پڑھ لیں؟

  • 24854
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 670

سوال

(845) فرض نماز کے لیے نمازِ تراویح کی جماعت میں شامل ہوں یا اکیلے پڑھ لیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح کی جماعت ہوتے ہوئے کوئی شخص فرض نماز تنہا پڑھ سکتا ہے یا جماعت میں شریک ہونے کا پابند ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورت میں جماعت میں شریک ہو کر جماعت کے اجر وثواب کو پالے گا۔ ان شاء اﷲ اور تنہا پڑھنے کی صورت میں فرض ادا ہو جائے گا۔ اگرچہ جماعت کے اجر سے محروم ہے۔ حدیث میں ہے:

’ صَلَاةُ الجَمَاعَةِ أَفضَلُ مِن صَلَاةِ الفَذِّ بِسَبعٍ وَعِشرِینَ دَرَجَةً ‘ (متفق علیه) صحیح مسلم، بَابُ فَضلِ صَلَاةِ الجَمَاعَةِ، وَبَیَانِ التَّشدِیدِ …الخ ،رقم:۶۵۰)

یعنی اکیلے کی نسبت باجماعت نماز کا درجہ ستائیس گنا زیادہ ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:725

محدث فتویٰ

تبصرے