سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(844) ہر دو یا چار تراویح کے بعد تسبیحات پڑھنے کے لیے وقفہ کرنا

  • 24853
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 762

سوال

(844) ہر دو یا چار تراویح کے بعد تسبیحات پڑھنے کے لیے وقفہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہر دو یا چار تراویح کے بعد تسبیحات پڑھنے کے لیے وقفے کا اہتمام کرنا جائز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ تراویح کے دوران تسبیحات پڑھنے کے لیے وقفے کا اہتمام کرنا کسی بھی مرفوع متصل صحیح روایت سے ثابت نہیں۔ البتہ امام ابن قیم رحمہ اللہ  نے ’’بدائع الفوائد‘‘ (۱۱۰/۴) میں امام احمد رحمہ اللہ  سے نقل کیا ہے کہ وہ وقفوں میں درج ذیل کلمات پڑھا کرتے تھے:

’ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحدَهٗ لَا شَرِیكَ لَهٗ، وَ أَستَغفِرُ اللّٰهَ الَّذِی لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:725

محدث فتویٰ

تبصرے