سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(838) نبی کریم ﷺ کا تین دن نمازِ تراویح پڑھانا سنتِ مؤکدہ کہلائے گی یا غیر مؤکدہ؟

  • 24847
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 649

سوال

(838) نبی کریم ﷺ کا تین دن نمازِ تراویح پڑھانا سنتِ مؤکدہ کہلائے گی یا غیر مؤکدہ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ تراویح تین دن پڑھائی ۔ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ  کے دور سے نمازِ تراویح بہت التزام سے ادا کی جاتی رہی۔ اسے سنت مؤکدہ کہیں گے یا غیر مؤکدہ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نے تین روز نمازِ تراویح پڑھائی پھر فرضیت کے ڈر سے اس کو ترک کر دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وجہ سے علت زائل ہوگئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ  نے دوبارہ اس عملِ خیر کو شروع کر دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قصد و ارادہ اور شوقِ تراویح سے معلوم ہوتا ہے کہ تراویح کی ادائیگی سنت مؤکدہ ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:720

محدث فتویٰ

تبصرے