السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھتا ہے لیکن بعض مجبوریوں کے باعث بیس رکعت تراویح پڑھنے والوں کے پیچھے آٹھ رکعت تراویح پڑھتا ہے حل طلب مسائل درج ذیل ہیں:
۱۔ اپنی مجبوری کے باعث اس کو ایسا کرنا صحیح ہے؟
۲۔ وہ شروع کی آٹھ رکعت باجماعت ادا کرے یا اخیر کی یا درمیان میںجہاں سے چاہے جماعت میں شامل ہو کر آٹھ پوری کرلے؟
۳۔ کیا وہ اپنی مجبوری کے باعث جماعت چھوڑ کر تنہا کسی طرف اپنی الگ تراویح ادا کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بوقتِ ضرورت مرقوم تمام امور کا جواز ہے۔ البتہ الگ پڑھنے کی صورت میں بہتر ہے گھر جا کر پڑھے کیونکہ نفلی نماز گھر میں پڑھنا افضل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب