سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(816) نوافل میں قرآن سے دیکھ کر پڑھنا

  • 24825
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 573

سوال

(816) نوافل میں قرآن سے دیکھ کر پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نوافل میں قرآن سے دیکھ کر پڑھنے کی اجازت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا  کا غلام ان کے لیے دیکھ کر پڑھتا تھا لیکن بار بار ورق گردانی کرنی پڑتی ہے جو عمل کثیر ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ مصحف سے دیکھ کر پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عمل ہذا میں چونکہ تسلسل قائم نہیں رہتا۔ اس لیے یہ عمل کثیر میں داخل نہیں۔پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی صلوٰۃ کسوف میں حرکات بھی ہمارے لیے نمونہ ہیں اور امامہ بنت ابو العاص کو اٹھا کر امامت کرایا کرتے تھے۔ رکوع اور سجود کی حالت میں اس کو بٹھا دیتے اور قیام میں اٹھا لیتے۔ اسی طرح بوقت ِ قیام قرآن مجید ہاتھ میں پکڑ لیا جائے۔ رکوع اور سجود کے وقت قریب کوئی مناسب جگہ ہو، تو وہاں رکھ لیا جائے۔ بصورتِ دیگر ہاتھ میں پکڑ کر ہی رکوع سجود کر سکتا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:691

محدث فتویٰ

تبصرے