سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(790) دو تین دن بعد حالتِ جنابت کا علم ہو تو ادا شدہ نمازوں کا حکم

  • 24799
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 543

سوال

(790) دو تین دن بعد حالتِ جنابت کا علم ہو تو ادا شدہ نمازوں کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر دو تین نمازوں کے بعد آدمی کو پتہ چلے کہ وہ حالتِ جنابت میں تھا تو کیاادا شدہ نمازوں کا اعادہ کرنا ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حالتِ جنابت میں پڑھی ہوئی نمازوں کا اعادہ ضروری ہے۔

صحیح مسلم وغیرہ میں حدیث ہے:’لَا تُقبَلُ صَلَاةٌ بِغَیرِ طُهُورٍ ‘ (صحیح مسلم،بَابُ وُجُوبِ الطَّهَارَةِ لِلصَّلَاةِ، رقم:۲۲۴)

یعنی ’’بلا طہارت نماز قبول نہیں ہوتی۔‘‘ اور امام بخاری رحمہ اللہ  نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں انہی لفظوں کے ساتھ تبویب بھی قائم کی ہے۔ یہ طہارت وضواور غسل سب کو شامل ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:664

محدث فتویٰ

تبصرے