سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(763) منفرد نماز پڑھنے والا اگر دوسری جماعت کی اقامت سنے تو کیا کرے؟

  • 24772
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 650

سوال

(763) منفرد نماز پڑھنے والا اگر دوسری جماعت کی اقامت سنے تو کیا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت ختم ہونے کے بعد آنے والا فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت ثانیہ کی اقامت سنائی دے تو اسے جماعت میں شامل ہونا فرض ہے یا اپنی نماز جاری رکھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہتر یہ ہے کہ ایسا شخص اپنی انفرادی فرض نماز جاری رکھے۔ کیونکہ جماعت ثانیہ کا صرف جواز ہے، اس کی پہلی جماعت جیسی تاکید نہیں ،پھر جماعت ثانیہ کے جواز میں اختلاف بھی اس امر کا مؤید ہے۔ اگرچہ ہمارے نزدیک اصل جواز ہے۔ ملاحظہ ہو! (فتاوی مولانا شمس الحق عظیم آبادی ص ۱۷۳)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:649

محدث فتویٰ

تبصرے