السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر مسبوق کے شامل ہونے سے پہلے امام کو سہو ہوا تھا اور امام نے سلام کے بعد سجدۂ سہو کیا۔ مسبوق اپنی نماز مکمل کرنے کے بعد اکیلا سجدۂ سہو کرے گا یا نہیں۔مقتدی اس وقت تک امام کی اقتداء کا پابند ہوتا ہے جب تک وہ سلام نہ پھیرے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسبوق اگر فوت شدہ نماز کی قضائی کے آغاز میں ہو تو پھر بھی احوط یہی ہے، کہ امام کے ساتھ مل کر سجدۂ سہو کرے۔ بایں صورت ’’جرِّ جوار‘‘ کے قاعدہ کا انطباق ہوگا۔ ہاں البتہ امام اگر تاخیر سے سجدۂ سہو کرتا ہے تو پھر مسبوق کو بعد از فراغت سجدۂ سہو کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ مسبوق انفرادی نماز میں امام کی سابقہ غلطی کا متحمل نہیں ہوتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب