سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(743) مسبوق نمازی جس رکعت میں شامل ہوا اس میں ثنا پڑھے گا؟

  • 24752
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1196

سوال

(743) مسبوق نمازی جس رکعت میں شامل ہوا اس میں ثنا پڑھے گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ظہر کی جماعت ہو رہی ہے، آدمی دو رکعت لیٹ ہو جانے پر تیسری رکعت میں شامل ہوتا ہے۔ تو کیا وہ نماز فاتحہ سے شروع کرے یا ’سبحانک اﷲ‘ سے؟ اور وہ سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت ملائے گا یا نہیں؟ کیونکہ مقتدی کی تو پہلی رکعت ہے اور امام کی تیسری، جس میں وہ اور باقی تمام رکعات ساتھ پڑھنے والے مقتدی صرف ’’سورۃ فاتحہ‘‘ ہی پڑھیں گے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں ’’سورہ فاتحہ‘‘ کی قرأت چونکہ ضروری ہے اور’سبحانک اﷲ‘ پڑھنا مسنون ہے۔ لہٰذا صرف فاتحہ کی قرأت کا اہتمام ہونا چاہیے۔ ہاں البتہ مقتدی اگر یہ سمجھتا ہے کہ ثناء کے بعد امام کے رکوع میں جانے سے پہلے ’’فاتحہ‘‘ کو پڑھ سکتا ہے، تو ثناء بھی پڑھ سکتا ہے اور ’’سورہ فاتحہ‘‘ کے علاوہ دوسری سورت بھی ملا سکتا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:639

محدث فتویٰ

تبصرے