سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(726) کیا صحابہ کرام ﷢ نے اجتماعی دعا کی تھی؟

  • 24735
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 511

سوال

(726) کیا صحابہ کرام ﷢ نے اجتماعی دعا کی تھی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کے بارے میں صحابہ رضی اللہ عنہم کرام کا کیا معمول رہا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  سے ثابت نہیں۔ ہاں! البتہ دوسرے موقعہ پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  منبر پر تشریف فرما تھے، کہ عمرو بن عاص  رضی اللہ عنہ نے عرض کی ،کہ آپ نے تو اس امت کو تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کیا ہے۔ لہٰذا آپ اور دوسرے لوگ بھی آپ کے ساتھ توبہ کریں ۔ علقمہ رضی اللہ عنہ  کا بیان ہے، کہ آپ نے قبلہ رُخ ہو کر ہاتھ اٹھائے اور فرمایا:’ اَللّٰهُمَّ اِنِّی اَستَغفِرُكَ وَ اَتُوبُ اِلَیكَ ‘طبقات ابن سعد: ۳؍ ۶۹" اور لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ ہاتھ اٹھائے ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:630

محدث فتویٰ

تبصرے