سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(713) ہر فرضی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

  • 24722
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 684

سوال

(713) ہر فرضی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہر فرضی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرضوں کے بعد حسبِ رغبت و نشاط یعنی (شوق اور توجہ)انفرادی دعا کا جواز ہے۔ لیکن اجتماعی دعا سے احتراز کرنا چاہیے۔ خدشہ ہے کہ بدعت کے زُمرہ میں شامل نہ ہو جائے۔ اس موضوع پر میرا ایک تفصیلی فتویٰ ’’الإعتصام‘‘ میں شائع ہو چکا ہے۔(جلد،۴۳، شمارہ:۳۶)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:604

محدث فتویٰ

تبصرے