سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(699) نماز کے بعد فارغ وقت میں آیۃ الکرسی کتنی مرتبہ پڑھیں؟

  • 24708
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 509

سوال

(699) نماز کے بعد فارغ وقت میں آیۃ الکرسی کتنی مرتبہ پڑھیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیۃ الکرسی ہر نماز کے بعد یا فارغ وقت میں کتنی تعداد میں پڑھنا مسنون ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نماز کے بعد ’’آیة الکرسی‘‘ کا صرف ایک بار پڑھنا ہی کافی ہے۔اس بارے میں اگرچہ بعض محدثین اور شارحینِ حدیث نے کلام کیا ہے، لیکن راجح بات یہ ہے، کہ روایت صحیح اور بلا تردّد قابلِ احتجاج(دلیل کے قابل) ہے۔

اسی طرح مختلف اوقات میں اس کے پڑھنے کی فضیلت وارد ہے، لیکن اس کے لیے کسی عدد کا تعین نہیں۔ مثلاً رات کو سوتے وقت کوئی پڑھ لے، تو رات بھر اﷲ کی حفاظت میں رہتاہے۔ صحیح البخاری،کتاب الوکالۃ،بَابُ فَضْلِ سُورَۃِ البَقَرَۃِ،رقم:۵۰۱۰

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:593

محدث فتویٰ

تبصرے