سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(686) آخری تشہد میں درود کے بعد غیر مأثور دعاؤں کے اضافے سے بچنا

  • 24695
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 652

سوال

(686) آخری تشہد میں درود کے بعد غیر مأثور دعاؤں کے اضافے سے بچنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرض نماز یا سنتوں میں آخری رکعات میں درود شریف کے بعد عربی زبان میں مسنون دعاؤں کے ساتھ اپنی زبان ’’اردو، یا پنجابی‘‘ میں بھی دعا کر سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کے آخری تشہد میں درود کے بعد مسنون دعاؤں کے ساتھ غیر مأثور دعاؤں کے اضافے سے بچنا چاہیے۔ بالخصوص غیر عربی دعاؤں کا قطعاً کوئی ثبوت نہیں۔ کیونکہ نماز کی زبان عربی ہے، جسے ترک کرنے کی دلیل کی ضرورت ہے، جو درحقیقت میسر نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:585

محدث فتویٰ

تبصرے