سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(670) نماز میں بوقتِ تشہد انگلی ہلاتے رہنا

  • 24679
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 527

سوال

(670) نماز میں بوقتِ تشہد انگلی ہلاتے رہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں بوقت ِ تشہد انگلی ہلاتے رہنا کیا قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’سنن کبریٰ بیہقی‘‘(۱۳۲/۲) وغیرہ میں حدیث ہے:

’فَرَأَیتُهٗ یُحَرِّکُهَا، یَدعُوا بِهَا ‘السنن الکبرٰی للبیهقی،بَابُ مَنْ رَوَی أَنَّهُ أَشَارَ بِهَا وَلَمْ یُحَرِّکْهَا،رقم:۲۷۸۷،سنن النسائی،بَابُ قَبْضِ الثِّنْتَیْنِ مِنْ أَصَابِعِ الْیَدِ الْیُمْنَی …الخ،رقم:۱۲۶۸"

  یعنی ’’ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو (دورانِ تشہد) دیکھا ، انگلی کو حرکت دیتے ہوئے، اس کے ساتھ دعا کرتے ہوئے۔‘‘ لفظ ’یُحَرِّکُهَا‘ کا تقاضا ہے، کہ تشہد میں انگلی کو حرکت دیتے رہنا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:573

محدث فتویٰ

تبصرے