سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(665) کیا ہر بڑی التحیات میں پاؤں نکال کر بیٹھنا سنت ہے؟

  • 24675
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 547

سوال

(665) کیا ہر بڑی التحیات میں پاؤں نکال کر بیٹھنا سنت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سلام پھیرنے والی ’’ التحیات‘‘ میں پاؤں نکال کر بیٹھنا صرف چار رکعت والی نماز میں ضروری ہے یا دو رکعت والی نماز میں بھی یہی طریقہ ہے؟ اور کیا ہر بڑی التحیات میں پاؤں نکال کر بیٹھنا سنت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’صحیح بخاری کے باب’سُنَّةَُ الجُلُوسِ فِی التَّشَھَّدِ‘ کے تحت ابو حمید الساعدی کی روایت میں الفاظ، ’وَ اِذَا جَلَسَ فِی الرَّکعَةِ الاٰخِرَةِ ‘۔صحیح البخاری،بَابُ سُنَّةِ الجُلُوسِ فِی التَّشَهُّدِ، رقم:۸۲۸" سے، امام شافعی رحمہ اللہ کا استدلال ہے، کہ صبح کی نماز کے تشہد میں ’’تشہد اخیر‘‘ کی طرح بیٹھنا چاہیے۔ فتح الباری:۳۰۹/۲" آخری تشہد میں پاؤں نکال کر بیٹھنا سنت ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:568

محدث فتویٰ

تبصرے