سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(663) آخری قعدہ میں مقتدی کی صورت میں تورک کرنا

  • 24673
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 596

سوال

(663) آخری قعدہ میں مقتدی کی صورت میں تورک کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جماعت کی شکل میں آخری قعدہ میں مقتدی کی صورت میں تورک کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ لوگ قریب قریب بیٹھے ہوتے ہیں۔ کیا یہ صرف امام کے لیے ہے؟ اگر مقتدی کے لیے بھی ضروری ہے تو کیسے عمل کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں تَوَرُّک ہر مقتدی کو کرنا چاہیے۔ حدیث میں ہے: صَلُّوا کَمَا رَأَیتُمُونِی اُصَلِّی‘صحیح البخاری،بَابُ الأَذَانِ لِلمُسَافِرِ، إِذَا کَانُوا جَمَاعَةً، وَالإِقَامَةِ، وَکَذَلِكَ بِعَرَفَةَ وَجَمعٍ… الخ، رقم:۶۳۱" مشکل اس وقت پیش آتی ہے، جب بعض اس کا اہتمام ترک کر دیتے ہیں۔ سب کے التزام کی صورت میں دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:567

محدث فتویٰ

تبصرے