سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(661) تشہد میں تورّک چار رکعتی نماز میں یا دو رکعتی نماز میں

  • 24671
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 554

سوال

(661) تشہد میں تورّک چار رکعتی نماز میں یا دو رکعتی نماز میں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سلام پھیرنے والے تشہد میں پاؤں نکال کر بیٹھنا صرف چار رکعت والی نماز میں ضروری ہے یا دو رکعت میں بھی یہی طریقہ ہے ؟ اور کیا ہر بڑے تشہد میں پاؤں نکال کر بیٹھنا سنت ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری کے باب سنۃ الجلوس فی التشہد کے تحت ابوحمید الساعدی کی روایت میں الفاظ ہیں:’وَ اِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَةِ الآخِرَةِ‘صحیح البخاری،بَابُ سُنَّةِ الجُلُوسِ فِی التَّشَهُّدِ، رقم:۸۲۸

جس سے امام شافعی رحمہ اللہ  کا استدلال ہے کہ صبح کی نماز کے تشہد میں تشہد اخیر کی طرح بیٹھنا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:567

محدث فتویٰ

تبصرے