سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(659) تشہد میں یعنی’’التحیات‘‘ میں انگلیاں رکھنے کی کیفیت

  • 24669
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1638

سوال

(659) تشہد میں یعنی’’التحیات‘‘ میں انگلیاں رکھنے کی کیفیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب ہم رکوع میں ہوتے ہیں تو ہاتھوں کی انگلیوں کو کشادہ رکھتے ہیں یعنی کھلا رکھتے ہیں اور سجدے میں انگلیوں کو ملا کر رکھتے ہیں اور جب ہم تشہد میں یعنی’’التحیات‘‘ میں بیٹھیں تو انگلیوں کو کیسے رکھنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بحالت تشہد انگلیوں کو ملا کر رکھیں کھولنے کی ضرورت نہیں۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حدیث ہے۔ دائیں ہاتھ کو اپنے دائیں گھٹنے پر رکھیں اور بائیں ہاتھ کو اپنے بائیں گھٹنے پر رکھیں اور صحیح مسلم کی دوسری روایت میں ہاتھوں کو رانوں پر رکھنے کی بھی تصریح موجود ہے۔ بظاہر نمازی کو اختیار ہے، جونسی کیفیت چاہے اختیار کر سکتا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:566

محدث فتویٰ

تبصرے