سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(657) تشہد میں کس طرح سے بیٹھا جائے؟

  • 24667
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 485

سوال

(657) تشہد میں کس طرح سے بیٹھا جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تشہد میں کس طرح سے بیٹھا جاتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دوسرے سجدہ کے بعد اُٹھ کر بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جانا چاہیے، اور دایاں پاؤں کھڑا رکھا جائے، اور دائیں ہاتھ کو اپنے دائیں گھٹنے پر رکھیں، اور بائیں ہاتھ کو اپنے بائیں گھٹنے پر۔ صحیح مسلم،بَابُ صِفَۃِ الْجُلُوسِ فِی الصَّلَاۃِ، وَکَیْفِیَّۃِ وَضْعِ الْیَدَیْنِ عَلَی الْفَخْذَیْنِ،رقم:۵۷۹

ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ  کی روایت میں ہے، کہ جب نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  کا وہ سجدہ ہوتا جس کے بعد سلام ہے تو اپنا بایاں پاؤں(دائیں طرف) نکالتے اور اپنی بائیں جانب کولہے پر بیٹھتے۔ سنن أبی داؤد،بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاۃِ ،رقم:۷۳۴

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:566

محدث فتویٰ

تبصرے