سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(653) مٹھیاں بند رکھ کر اٹھنا

  • 24663
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 542

سوال

(653) مٹھیاں بند رکھ کر اٹھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض دوست دوسری اور چوتھی رکعت میں کھڑے ہوتے ہوئے آٹا گوندھنے والی عورت کی طرح مٹھیاں بند کرکے زمین پر ہاتھ رکھتے ہیں اس کی صحیح صورت کیا ہے ؟ کیا حدیث میں کھڑے ہونے کی یہ کیفیت بیان کی گئی ہے یا ہاتھوں کی انگلیوں کی ہیئت مقصود ہے ؟ یہ حدیث کس کتاب میں ہے اور سند کے اعتبار سے کیسی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مٹھیاں بند رکھ کر اٹھا جائے۔ یہی کیفیت حدیث میں بیان ہوئی ہے۔

مشارٌ الیہ حدیث حربی کی کتاب’’ غریب الحدیث‘‘ میں ہے۔ علامہ البانی  رحمہ اللہ  نے اس کی سند کو جید کہا اور ’’زاد المعاد‘‘ کے محقق نے اس پر صالح کا حکم لگایا ہے۔  صحیح بخاری میں ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم د وسرے سجدہ سے اٹھتے، تو بیٹھ جاتے اور زمین پرٹیک لگاکر کھڑے ہوتے۔اُٹھتے وقت دونوں ہاتھ زمین پر ٹیکتے ہوئے مٹھیاں بند رکھنے کا بیان ابن عمر رضی اللہ عنہما  کی روایت میں ہے، جو حربی نے ذکر کی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:564

محدث فتویٰ

تبصرے