سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(652) دوسری رکعت کے لیے آٹا گوندھنے والی کیفیت اختیار کرنا

  • 24662
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 526

سوال

(652) دوسری رکعت کے لیے آٹا گوندھنے والی کیفیت اختیار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ دوسری یا تیسری رکعت کے لیے اٹھتے ہیں تو ہاتھ اس طرح رکھتے ہیں جیسے آٹا گوندھنے والی رکھتی ہے۔ اس طرز کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں قیام کے لیے اٹھتے وقت آٹا گوندھنے کی کیفیت ابن عمر رضی اللہ عنہما  سے مروی روایت میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  کے فعل سے منقول ہے۔ جس طرح کہ حربی نے ’’غریب الحدیث‘‘ میں روایت کیا ہے ۔ علامہ البانی نے اس حدیث کی سند کو جید قرار دیا ہے۔ زاد المعاد کے محققین نے صالح کہا ہے۔ الأحادیث الضعیفہ: ۳۹۲/۲، زاد المعاد:۲۴۰/۱

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:564

محدث فتویٰ

تبصرے