السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر نماز میں کوئی ایسی سورت پڑھی جائے جس کے آخر میں سجدہ آتا ہے جیسے سورہ علق، تو سجدۂ تلاوت کرنے کی صورت کیا ہو گی؟ کیونکہ اب رکوع بھی کرنا ہے اور سجدۂ تلاوت بھی۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں پہلے سجدۂ تلاوت کرے۔ پھر چند آیات پڑھ کر رکوع میں چلا جائے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب