سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(623) چار رکعات والی نماز میں دوسری رکعت میں بھول کر تشہد پڑھنا

  • 24633
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 655

سوال

(623) چار رکعات والی نماز میں دوسری رکعت میں بھول کر تشہد پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی نمازی چار رکعات والی نماز پڑھ رہا ہو اور دو رکعت کے بعد تشہد کے بعد درود شریف بھی پڑھے اور سلام پھیرنے سے پہلے یاد آئے اور اُٹھ کر نماز مکمل کرلے۔ کیا اس نمازی کے لیے سجدۂ سہو لازم ہے کہ نہیں؟ یا نماز دوبارہ پڑھے؟ یا سجدے کے بغیر نماز پڑھے یا اگر سجدۂ سہو ضروری تھا اور کوئی بھول جائے تو کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حالت میں سجدۂ سہو نہیں بلکہ بعض اہلِ علم عمومِ حدیث کی بناء پر پہلے تشہد میں بھی درود پڑھنے کے قائل ہیں اور ضروری سجدۂ سہو اگر کوئی بھول جائے، تو یاد آنے پر کرنا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:538

محدث فتویٰ

تبصرے