السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے یہاں ظہر کی ایک نماز میں امام صاحب نے دوسری رکعت کا ایک سجدۂ سہواً چھوڑ دیا۔ نماز سے فراغت پر نمازیوں کے یاد دلانے پر صرف سجدۂ سہو پر اکتفا کیا کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا ہے کہ نماز میں کمی وبیشی کی صورت میں سجدۂ سہو کر لینا چاہیے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صورتِ مسئولہ میں جہاں سے سجدہ فوت ہوا ہے۔ وہاں سے لے کر دوبارہ نماز کی تکمیل کی جائے اور نماز کے اخیر میں دو سجدے کر کے سلام پھیرا جائے۔اگر سجودِ سہو بعد ازسلام کرلئے جائیں، تو یہ بھی جائز ہے۔
واضح ہو، کہ یہاں مقامِ سَہو سے نماز کا إعادہ اس لئے ضروری ہے، کہ سجدہ نماز کارکن ہے اور رکن کے فوت ہونے سے بعد والی نماز کا لعدم ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب