سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(611) مقتدی دوسری رکعت میں ملے اور امام پانچ رکعت پڑھے

  • 24621
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 577

سوال

(611) مقتدی دوسری رکعت میں ملے اور امام پانچ رکعت پڑھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص ظہر کی نماز میں امام صاحب کے ساتھ دوسری رکعت پالے اور امام چوتھی رکعت میں بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہو جائے اور پانچویں رکعت پڑھ کر سجدۂ سہو کرے تو مقتدی کی چاررکعت پوری ہو جائیں گی۔ کیا مقتدی کو پانچویں بعد میں پڑھنی پڑے گی یا امام کے ساتھ سلام پھیرنے پر نماز پوری ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورتِ مسئولہ میں مقتدی کی نماز مکمل ہے۔ اسی پر اکتفاء کرے۔ کیونکہ بندے پر اصل فریضہ چار رکعت ہی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:531

محدث فتویٰ

تبصرے