اگر آدمی کی جیب میں قرآن پاک ہو یا وظائف اور اذکار کی کتابیں ، کیا وہ اسی حالت میں بیت الخلاء جا سکتا ہے؟
____________________________________________________
نہیں جا سکتا ۔کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی پر ’’محمد رسول اللہ ‘‘ منقش تھا۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنائی اور اس میں محمد رسول اللہ منقش کروایا۔ محمد ایک سطر ، رسول ایک سطر ، اور لفظ اللہ ایک سطر تھی۔ (بخاري، كتاب اللباس، مسلم، كتاب اللباس، والزينة، ترمذي، أبواب اللباس) اور آپ بیت الخلا جاتے وقت اس کو اُتاردیا کرتے تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء داخل ہوتے تو انگوٹھی اُتار دیتے تھے۔ (ترمذي، أبواب اللباس، باب ما جاء في نقش الخاتم وقال الترمذي: هذا حديث حسن صحيح غريب وقال المنذري الصواب عندي تصحيحه فان رواته ثقات اثبات، تحفة الأحوذي)