سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(598) کیا سجدے میں پائوں ملاتے ہوئے انگلیاں اندر کی طرف ہوں گی یا باہر کی طرف؟

  • 24608
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 520

سوال

(598) کیا سجدے میں پائوں ملاتے ہوئے انگلیاں اندر کی طرف ہوں گی یا باہر کی طرف؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سجدے کی حالت میں پائوں ملانے کی صورت میں کیا انگلیاں اندر کی طرف ہوں گی یا باہر کی طرف؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری (۸۲۸) اور سنن ابی دائود (۷۳۲) وغیرہ میں ابو حمید کی حدیث میں ہے، کہ پائوں کی انگلیوں کے سِرے قبلے کی طرف مڑے ہونے چاہئیں اور قدموں کو کھڑا رکھا جائے۔ اس سے معلوم ہوا پائوں کی انگلیاں اندر قبلہ رُخ ہونی چاہئیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:526

محدث فتویٰ

تبصرے