سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(592) کیا مقتدی کا امام سے پہل کرنا جائز ہے ؟

  • 24602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 704

سوال

(592) کیا مقتدی کا امام سے پہل کرنا جائز ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ امام سے پہلے آمین کہتے اور رکوع و سجود میں پہلے جانے کی کوشش کرتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ کیا تقدیم میں کوئی وعید ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رکوع سجود اور آمین وغیرہ میں امام سے سبقت نہیں کرنی چاہیے۔ حدیث میں ہے جو امام سے قبل رکوع سے سَر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ قریب ہے کہ اﷲ اس کا چہرہ گدھے کا سا بدل دے۔ ایک آدمی نے تجربہ کرنا چاہا، تو اﷲ نے اس کا منہ اس طرح بدل ڈالا۔ ملاحظہ ہو! تحفۃ الاحوذی۔ جملہ ارکان میں جب امام مصروف ہو جائے، توپھر مقتدی کو آغاز کرنا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:524

محدث فتویٰ

تبصرے