سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(586) دورانِ جماعت نماز میں شامل ہونے کا طریقہ کیا ہے؟

  • 24596
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 609

سوال

(586) دورانِ جماعت نماز میں شامل ہونے کا طریقہ کیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام جب رکوع و سجدہ میں ہو تو جو شخص نماز میں آکر ملے وہ تکبیر کہہ کر سینہ پر دونوں ہاتھ باندھ کر پھر تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ رکوع یا سجدہ میں ملے یا کوئی اور صورت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث ’تَحرِیمُهَا التَّکبِیرُ وَ تَحلِیلُهَا التَّسلِیمُ‘"سنن أبی داؤد،بَابُ الْإِمَامِ یُحْدِثُ بَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ الرَّکْعَةِ،رقم:۶۱۸"

اور روایت ابن عمر رضی اللہ عنہما   ’ رَأَیتُ رَسوُلَ اللّٰهِﷺ افتَتَحَ التَّکبِیرُ فِی الصَّلٰوةِ ، فَرَفَعَ یَدَیهِ حِینَ یُکَبِّرُ‘"صحیح البخاری،بَابٌ: إِلَی أَیْنَ یَرْفَعُ یَدَیْهِ؟،رقم:۷۳۸" کے پیشِ نظر نمازی پہلے مکمل طور پر نماز کی کیفیت کو اختیار کرے۔ پھر جس حالت میں امام کو پائے اسے اختیار کرے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:517

محدث فتویٰ

تبصرے