سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(176) غسل جنابت میں وضو کے بعد سر پر تین اوک پانی ڈالنے سے پہلے ہاتھ گیلے کر بالوں میں پھیرنے کا حکم

  • 2456
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 1421

سوال

(176) غسل جنابت میں وضو کے بعد سر پر تین اوک پانی ڈالنے سے پہلے ہاتھ گیلے کر بالوں میں پھیرنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عالم نے مسئلہ بتایا کہ حدیث میں ہے کہ غسل جنابت میں وضو کے بعد سر پر تین اوک پانی ڈالنے سے پہلے ہاتھ گیلے کر کے اچھی طرح سر کے بالوں میں پھیرنے چاہئیں، کیا یہ درست ہے؟

_______________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عالم صاحب کی بتائی ہوئی حدیث صحیح ہے ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل شروع کرتے تو پہلے اپنے ہاتھ دھوتے ، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اپنی شرم گاہ دھوتے ، پھر وضوء کرتے ، پھر پانی لے کر سر کے بالوں کو تر کرتے ، پھر تین لپ پانی کے بھر کر سر پر ڈالتے ، پھر اپنے سارے وجود کو دھوتے ، پھر اپنے پاؤں دھوتے۔  ( بخاري، كتاب الغسل، باب الوضوء قبل الغسل، مسلم واللفظ لمسلم)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے