سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) بھول کر چار اوک پانی ڈال دینا

  • 2455
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2053

سوال

(175) بھول کر چار اوک پانی ڈال دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی بھول کر اپنے سر پر غسل جنابت کے دوران چار اوک پانی ڈال دیتا ہے ، غسل کرلینے کے بعد اسے یاد آتا ہے کہ میں نے ایک مرتبہ زیادہ دھو لیا ہے۔ کیا اب اس پر غسل دھرانا ضروری ہے یا اس کی یہ بھول معاف ہے؟

___________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غسل درست ہے آیندہ ایسا نہ کرے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میری اُمت کی بھول چوک معاف ہے اور جو کام زبردستی کرائے جائیں وہ بھی معاف ہیں۔‘‘  (ابن ماجه، كتاب الطلاق، باب الطلاق المكروه والناسي، مشكوٰة، كتاب المناقب، باب ثواب هذه الامة، الفصل الثالث)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے