سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(527) چار رکعت فرض نماز میں امام کے پیچھے سورت فاتحہ کے علاوہ کوئی سورت پڑھنا

  • 24537
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 513

سوال

(527) چار رکعت فرض نماز میں امام کے پیچھے سورت فاتحہ کے علاوہ کوئی سورت پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا چار رکعت فرض نماز میں امام کے پیچھے سورت فاتحہ کے علاوہ بھی کوئی سورت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ یعنی آخری دو رکعت میں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چار رکعتی فرض نماز کی پچھلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورۃ ملائی جا سکتی ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ  سے مروی روایت میں پچھلی دو رکعتوں کا اندازہ پندرہ پندرہ آیتیں بیان ہوا ہے۔" صحیح مسلم،بَابُ الْقِرَاء َۃِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ،رقم:۴۵۲"، جس سے ظاہر ہے کہ یہ اندازہ فاتحہ کے ساتھ دیگر آیات کو ملا کر ہے۔ ورنہ فاتحہ کی تو صرف سات آیتیں ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!’’ مرعاۃ المفاتیح‘‘ (۱/۶۰۰۔۶۰۲)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:465

محدث فتویٰ

تبصرے