سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(525) فرض یا سنت اگر چار رکعتیں ہوں تو آخری دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھنا

  • 24535
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 516

سوال

(525) فرض یا سنت اگر چار رکعتیں ہوں تو آخری دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرض یا سنت اگر چار رکعتیں ہوں تو کیا آخری دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھنی چاہیے یا کوئی مزید سورت بھی پہلی دو رکعتوں کی طرح ملا سکتاہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرضوں کی آخری دو رکعتوں میں بہتر ہے، کہ صرف ’’سورۃ فاتحہ‘‘ پر اکتفاء کیا جائے، جس طرح ’’صحیح بخاری میں واضح ذکر ہے اور سورتیں ساتھ ملانے کا بھی جواز ہے، جس طرح کہ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ  وغیرہ کی روایات سے استدلال کیا گیا ہے۔ ملاحظہ ہو!’’بلوغ المرام‘‘ اور نوافل سنتوں کی سب رکعتوں میںفاتحہ کے ساتھ سورتیں ملانے کا جواز ہے جس طرح کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  کی تہجد سے متعلقہ روایت سے مفہوم ہے:

’ یُصَلِّی أَربَعًا، فَلَا تَسئَل عَن حُسنِهِنَّ ، وَ طُولِهِنَّ ۔ ثُمَّ یُصَلِّی أَربَعًا۔ فَلَا تَسئَل عَن حُسنِهِنَّ، وَ طُولِهِنَّ ‘صحیح البخاری،بَابُ فَضلِ مَن قَامَ رَمَضَانَ، رقم:۲۰۱۳، صحیح مسلم،بَابُ صَلَاةِ اللَّیلِ، وَعَدَدِ رَکَعَاتِ النَّبِیِّ ﷺفِی اللَّیلِ…الخ ،رقم:۷۳۸

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:463

محدث فتویٰ

تبصرے