سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(520) سورۃ غاشیہ آخری آیت کا جواب

  • 24530
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 522

سوال

(520) سورۃ غاشیہ آخری آیت کا جواب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ﴿إِنَّ اِلَینَا اِیَابَهُم ثُمَّ اِنَّ عَلَینَا حِسَابَهُم﴾(الغاشیۃ:۲۶) کے جواب میں ’ اَللّٰهُمَّ حٰسِبنِی حِسَابًا یَّسِیرًا‘ کا ثبوت ہے اور اگر ہے تو صرف امام جواب دے یا مقتدی بھی شامل ہوں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا آیت کے جواب میں ’اللّٰهُمَّ حَاسِبنِی ‘"مسند احمد،رقم:۲۴۲۱۵، صحیح ابن خزیمة،رقم:۸۴۹،المستدرک علی الصحیحین للحاکم،رقم:۱۹۰" پڑھنے کا ثبوت مجھے نہیں مل سکا۔ ہاں البتہ بعض روایات میں یہ بات ثابت ہے، کہ آپﷺ نے بعض نمازوں میں اس دُعا کو پڑھا ہے۔ لیکن محل کا تعین نہیں، کہ سورہ ’’غاشیہ‘‘ کے اختتام پر پڑھا ہو۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:459

محدث فتویٰ

تبصرے