سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(507) بلند آواز سے آمین کہنا؟

  • 24517
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 564

سوال

(507) بلند آواز سے آمین کہنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی حدیث میں آتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  پیغمبر اسلام کے پیچھے اونچی آواز میں آمین کہتے تھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں احادیث سے ثابت ہے کہ صحابہ کرامؓ آپﷺ کی اقتدا میں آمین بآوازِ بلند پکارتے تھے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ

’’عبداللہ بن زبیرؓ اور ان کے مقتدی اتنی بلند آواز سے آمین کہاکرتے تھے کہ مسجد گونج اُٹھتی تھی۔‘صحیح البخاری،بَابُ جَہْرِ الإِمَامِ بِالتَّأْمِینِ،قبل رقم:۷۸۰

ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’ إِذَا أَمَّنَ الاِمَامُ فَأَمِّنُوا ‘صحیح البخاری،بَابُ جَهْرِ الإِمَامِ بِالتَّأْمِینِ،رقم:۷۸۰ ’’

جب امام آمین کہے۔ تم بھی آمین کہو۔‘‘

اور دوسری روایت میں بخاری کے الفاظ یوں ہیں: ’ إِذَا أَمَّنَ القَارِی فَأَمِّنُوا ‘ صحیح البخاری، بَابُ التَّأْمِینِ،رقم:۶۴۰۲’’

جب قاری آمین کہے۔ تم بھی کہو۔‘‘

ظاہر ہے کہ رسول اللہ ﷺ امام تھے اور صحابہ  رضی اللہ عنہم  مقتدی تھے سب اکٹھے آمین پکارتے تھے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:428

محدث فتویٰ

تبصرے