سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(503) آمین کہنے اور سلام پھیرنے میں امام کی اقتدا

  • 24513
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 541

سوال

(503) آمین کہنے اور سلام پھیرنے میں امام کی اقتدا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آنحضرتﷺ کا فرمان ہے کہ امام آمین کہے تو تم آمین کہو۔ کیا امام کے آمین مکمل کرنے کے بعد مقتدی آمین کہیں اور اسی طرح جب امام کے منہ سے ’’السلام علیکم ورحمۃ اﷲ‘‘  مکمل ادا ہو جائے اس وقت اپنا سلام پھیریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کی (آمین) کے ساتھ ہی مقتدی کی( آمین) کا آغازہونا چاہیے، تاکہ موافقت ہوسکے۔ المرعاۃ (۵۹۳/۱

اسی طرح سلام جب امام پھیرلے تو پھر مقتدی کو پھیرنا چاہیے۔

حدیث میں ہے: ’تَحلِیلُهَا التَّسلِیمُ ‘سنن أبی داؤد،بَابُ الْإِمَامِ یُحْدِثُ بَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ الرَّکْعَةِ،رقم:۶۱۸

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:426

محدث فتویٰ

تبصرے