سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(500) کیا عورتیں بھی آمین بالجہر کیا کریں؟

  • 24510
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 541

سوال

(500) کیا عورتیں بھی آمین بالجہر کیا کریں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آمین بالجہر آپﷺ کی سنت مبارکہ ہے۔ کیا عورتیں بھی آمین بالجہر کیا کریں؟ یا انھیں منع کیا گیا ہے اگر منع کیا گیا ہے تو وہ حدیث کونسی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلاً شرعی احکام و مسائل عورتوں اور مردوں سب کے لیے برابر ہیں۔ اِلاّ یہ کہ فرق کی کوئی واضح دلیل ہو۔ زیرِ بحث مسئلہ میں عورتوں کے استثناء کی چونکہ کوئی دلیل نہیں۔ لہٰذا آمین بالجہر کا حکم دو صنفوں کو یکساں طور پر شامل ہے۔ (تاہم دوسری نصوص کی بنیاد پر عورتوں کو یہ احتیاط ملحوظ رکھنی چاہیے، کہ ان کی آواز مردوں تک نہ پہنچے۔(ص۔ی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:425

محدث فتویٰ

تبصرے