سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(461) دوسری رکعت کی ابتداء ’’اعوذ باﷲ‘‘ سے کرے یا ’’بسم اﷲ‘‘ سے ؟

  • 24471
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 546

سوال

(461) دوسری رکعت کی ابتداء ’’اعوذ باﷲ‘‘ سے کرے یا ’’بسم اﷲ‘‘ سے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آدمی پہلی رکعت مکمل کرنے کے بعد دوسری رکعت کی ابتداء ’’اعوذ باﷲ‘‘ سے کر سکتا ہے یا ’’بسم اﷲ‘‘ سے ہی کرے گا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض اہلِ علم کے نزدیک دوسری رکعت کے شروع میں بھی ’’اعوذباﷲ‘‘ پڑھنی چاہیے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ  اسی بات کے قائل ہیں۔ جب کہ علامہ ابن قیم، اور امام شوکانی; وغیرہ کا مسلک اس کے برعکس ہے۔اظہر مسلک یہی ہے۔ پہلے کا صرف جواز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:394

محدث فتویٰ

تبصرے