سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(167) مسجد کو تالا لگانے کے بارے شرعی حکم

  • 2447
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2320

سوال

(167) مسجد کو تالا لگانے کے بارے شرعی حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد کو مقفل کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

__________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد کو مقفل کرنا درست نہیں، مسجد کو ہر وقت کھلا رہنا چاہیے، تاکہ جس کا جس وقت جی چاہے، اس میں جا کر اللہ کا ذکر کرے، اور مسجد کو مقفل رکھنا گویا اس میں ذکر اللہ کرکرنے سے لوگوں کو روکنا ہے۔
وقال اللّٰہ تعالیٰ ﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللَّـهِ أَن يُذْكَرَ‌ فِيهَا اسْمُهُ
’’جو آدمی مسجد میں اللہ کا نام لینے سے روکے، اس سے بڑھ کر اور کون ظالم ہو سکتا ہے۔‘‘
ہاں اگر مسجد کی چیزوں کو چوری ہونے کاخوف ہو، اور مقفل کرنے سے اس میں ذکر اللہ سے رکاوٹ و ممانعت لازم نہ آتی ہو، تو ایسی صورت میں مسجد کو مقفل کرنے میں کوئی مضائقہ معلوم نہیں ہوتا۔ واللہ أعلم وعلمه أتم (حررہ السید عبد الحفیظ، سید محمد نذیر حسین، فتاویٰ نذیریہ جلد اول ص ۳۵۶)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے