سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(454) ’’ثناء‘‘ نماز کی تمام رکعتوں میں پڑھی جائے گی یا صرف ابتدائی رکعت میں؟

  • 24464
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 528

سوال

(454) ’’ثناء‘‘ نماز کی تمام رکعتوں میں پڑھی جائے گی یا صرف ابتدائی رکعت میں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ’’ثناء‘‘ نماز کی تمام رکعتوں میں پڑھی جائے گی یا صرف ابتدائی رکعت میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ثناء صرف پہلی رکعت میں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے:

’کَانَ رَسُولَ ﷺ اِذَا افتَتَحَ الصَّلَاةُ قَالَ: سُبحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَ بِحَمدِكَ … ‘ الخ " سنن ابن ماجه ، بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ،رقم:۸۰۶، سنن الترمذی ، بَابُ مَا یَقُولُ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاَةِ، رقم:۲۴۳، سنن أبی داؤدؤ،بَابُ مَنِ اسْتَوَی قَاعِدًا …الخ ،رقم:۷۷۶

’’رسول اللہ ﷺ جب نماز کا آغاز کر تے، تو سُبحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَ بِحَمدِكَ…الخ پڑھتے‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:389

محدث فتویٰ

تبصرے