سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) مسجد میں بیٹھ کر تاش کھیلنا

  • 2446
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1746

سوال

(166) مسجد میں بیٹھ کر تاش کھیلنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 چار آدمی مسجد کے پاس بیٹھ کر تاش کھیلتے تھے۔ ایک پرہیز گار متقی نے انہیں منع کیا کہ یہاں مت کھیلو، انہوں نے جواب دیا یہ تو مسجد نہیں، جاؤ تمہارا اس میں کام نہیں، مسجد کے متولی نے بھی کھلاڑیوں کی تائید کی، درانحالیکہ وہ جگہ متصل مسجد ہے۔ یہ بھی ظاہر ہے کہ متولی از وارث وقف کنندہ مرحوم متولی ہے، کی یہ سب کھلاڑی اور متولی مجرم ہیں؟

_____________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تاش، جوا وغیرہ ہر جگہ منع ہے، مسجد کے پاس ہو یا دور، کھیلنے والوں کی تائید کرنا بھی گناہ ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ ص۲۷۷ جلد دوم)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے