السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امامت کے لیے داڑھی کا کم از کم کتنا سائز شرط ہے۔ کیا کلین شیو بھی بوقت ِ ضرورت امام بن سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام کے لیے افضل یہ ہے کہ داڑھی پوری ہو، اور مٹھی سے کم کی صورت میں اجازت نہیں۔ کلین شیو کو امام مقرر نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم اضطراری حالت میں کبھی اس کی اقتداء میں نماز پڑھ لی جائے، تو استغفار کرنا چاہیے۔ وہ رب رحیم قبول کرنے والا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب