سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(416) برے کردار والے شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا

  • 24426
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 547

سوال

(416) برے کردار والے شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی امام کے بارے میں معلوم ہو جائے کہ اس کا کردار درست نہیں ہے تو پھر اس کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے یا کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باوثوق ذرائع سے اگر کسی امام کے بارے میں معلوم ہو جائے کہ وہ بدکردار ہے، تو ایسی صورت میں اَلدِّینُ النَّصِیحَة‘(صحیح مسلم، بَابُ بَیَانِ أَنَّ الدِّینَ النَّصِیحَۃُ ، رقم:۵۵)کے جذبہ کے پیشِ نظر ہرممکن حد تک اُسے سمجھانا چاہیے۔ اس کے باوجود اگر وہ اپنی حرکاتِ شنیعہ(بُری حرکات) سے باز نہ آئے تو دوسری مسجد کا انتخاب کرلینا چاہیے۔ یا پھر کسی مخصوص جگہ پر باجماعت نماز کا انتظام کر لیا جائے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:369

محدث فتویٰ

تبصرے