سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(415) ناپسندیدہ اوصاف سے متصف امام کو بنانا

  • 24425
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 536

سوال

(415) ناپسندیدہ اوصاف سے متصف امام کو بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی ایسے امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے جو جھوٹ بولتا ہو، غیبت کرتا ہو، چغل خوری کرتا ہو، وعدہ خلافی کرتا ہو، دو بھائیوں میں ناچاکی کراتا ہو، مدرسے کی رکھی ہوئی امانت کھا جاتا ہو، دینی جماعت سے غیر جماعتوں کو ترجیح دیتا ہو اور سگریٹ نوشی کرتا ہو، مہربانی فرما کر قرآن و حدیث کی روشنی میں فتویٰ ارسال کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا شخص امامت کے لائق نہیں۔ ’’مشکوٰۃ‘‘ میں حدیث ہے کہ ایک آدمی کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم    نے قبلہ رُخ تھوکنے کی بناء پر اِمامت سے معزول کردیا تھا۔( سنن أبی داؤد،بَابٌ فِی کَرَاہِیَۃِ الْبُزَاقِ فِی الْمَسْجِدِ،رقم:۴۸۱) اس سے معلوم ہوا کہ امام متقی پرہیز گار ہونا چاہیے اور ’’دارقطنی‘‘ میں حدیث ہے: ’اِجعَلُوا اَئِمَتَکُم خِیَارَکُم‘سنن الدارقطنی،بَابُ تَخفِیفِ القِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ،رقم:۱۸۸۱

یعنی’’ اپنا امام اچھے لوگوں کو بنایا کرو۔‘‘

بناء بریں جملہ قبیح (بُرے) اوصاف سے متصف امام کو فوراً امامت سے معزول کردینا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:369

محدث فتویٰ

تبصرے