سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) ایک مسجد میں جمعہ ہو رہا ہے کچھ لوگ اس تھوڑی دیر الگ جا کر مسجد تعمیر کرتے ہیں اور جامع مسجد قرار دینا چاہتے ہیں

  • 2442
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1751

سوال

(162) ایک مسجد میں جمعہ ہو رہا ہے کچھ لوگ اس تھوڑی دیر الگ جا کر مسجد تعمیر کرتے ہیں اور جامع مسجد قرار دینا چاہتے ہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسجد میں مدت سے جمعہ ہو رہا ہے، کچھ لوگ تھوڑی دور الگ مسجد بنا کر اسے جامع مسجد قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟

______________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر اس میں انتقال جمعہ میں کوئی فساد یا ضد نہیں ہے تو دوستوں کو باہمی طور پر فیصلہ کر لینا چاہیے صرف ضد یا تعصب کی آڑ میں یہ مطالبہ نہیں کرنا چاہیے، پہلی مسجد اگر چھوٹی یا آبادی سے دور ہے اور نئی مسجد بڑی ہے۔ تو اس کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے میں کوئی ہرج نہیں، جمعہ کی تبدیلی اجتماع کی ضروریات کے مطابق ادھر ادھر کی جا سکتی ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۳ ش نمبر ۸)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

تبصرے